اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں ملزم عمر حیات کو سزائے موت اور 24 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ 2 جون 2025 کو اسلام آباد میں ثنا یوسف کو ان کے گھر میں قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 جون 2025 کو عمر حیات کو جڑانوالہ سے گرفتار کیا۔
13 جون کو عمر حیات کی شناخت پریڈ ہوئی، جس کے بعد جڑانوالہ سے اس کا دوسرا موبائل فون برآمد ہوا۔ 20 ستمبر کو ملزم پر فردِ جرم عائد کی گئی۔ عدالت نے عمر حیات کو مجموعی طور پر 30 سال قید کی سزا بھی سنائی۔
اس کیس میں 31 گواہان شامل تھے جن میں سے 27 کے بیانات ریکارڈ ہوئے۔ 18 مئی کو ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت ملتوی کی تھی اور اب جرم ثابت ہونے پر سزا کا اعلان کیا گیا ہے۔


