لاہور (لارڈ میڈیا) : مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے انتخابی سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخابات کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے ساتھ ان کے لیے ایک الگ دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نواز شریف سیاسی ملاقاتیں جی او آر ون، 3 کلب روڈ پر کیا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق 3 کلب روڈ کو وزیراعلیٰ پنجاب کے کیمپ آفس کا درجہ دیا جائے گا اور وہاں موجود خصوصی بلاک کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف کی واپسی سے مسلم لیگ (ن) کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آنے کی امید ہے۔


