ہومUncategorizedتعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کا حکم

تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کا حکم

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : اسلام آباد ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے یونیورسٹیوں میں منشیات کے خلاف اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس انعام امین منہاس کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں وزارت تعلیم کو رولز وفاقی حکومت سے منظور کروانے کی ہدایت دی گئی۔

عدالت نے ایچ ای سی کو ہدایت کی کہ مانیٹرنگ کمیٹی میں انسداد منشیات فورس (اے این ایف) اور پولیس کو شامل کیا جائے۔ دوران سماعت وکیل کاشف ملک نے بتایا کہ کراچی میں رائیڈرز اور ڈیلیوری بوائز کے ذریعے منشیات کی ترسیل کا انکشاف ہوا ہے۔

ایچ ای سی حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تعلیمی اداروں میں ڈیلیوری بوائز اور رائیڈرز کے لیے مخصوص جگہ مختص کردی گئی ہے اور ہر آنے والے کی چیکنگ کی جاتی ہے۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو مؤثر نگرانی کا حکم دیا۔

عدالت نے پیمرا کو بھی منشیات کے خلاف آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی اور میڈیا کو پرائم ٹائم میں پروگرام نشر کرنے کا کہا۔ کیس کی سماعت جون کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں