ہومبسنتتنازعاتجہلم میں ادھار کی رقم مانگنے پر 70 سالہ شخص کا قتل

جہلم میں ادھار کی رقم مانگنے پر 70 سالہ شخص کا قتل

جہلم (لارڈ میڈیا) : جہلم میں ایک 70 سالہ شخص محمد اسلم کو مبینہ طور پر زہریلی چیز پلا کر قتل کرنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ مقتول نے ملزمان محمد ارشد اور اس کی بیوی خورشید بی بی سے ادھار کی رقم واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق محمد اسلم نے ملزمان کے گھر جا کر اپنی دی گئی 3 لاکھ روپے کی رقم واپس مانگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محمد اسلم نے مرنے سے قبل الزام عائد کیا کہ ملزمہ خورشید بی بی نے شربت میں زہریلی چیز ملا کر اسے پلائی اور پھر تشدد کا نشانہ بنا کر کمرے میں بند کر دیا گیا۔ ملزمان نے محمد اسلم کو مردہ سمجھ کر رات کی تاریکی میں ویرانے میں پھینک دیا، مگر ایک راہگیر نے اسے بے ہوشی کی حالت میں پا کر اسپتال منتقل کیا۔ محمد اسلم زخموں اور زہر کے اثرات کی وجہ سے جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں