ہومانٹرنیشنلامریکا کا ایران پر حملہ مؤخر کرنے کا اعلان

امریکا کا ایران پر حملہ مؤخر کرنے کا اعلان

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر بڑے حملے کی تیاری مکمل تھی مگر مختلف ممالک کی درخواست پر کارروائی مؤخر کر دی گئی ہے۔ قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک نے حملے نہ کرنے کی درخواست کی، جس کے بعد کارروائی کو دو سے تین دن کے لیے مؤخر کیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ممکنہ معاہدہ ہونے کی صورت میں ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے کیونکہ امریکا ایران کو نیوکلیئر ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ تباہ ہو چکی ہیں، اور پہلی و دوسری درجے کی قیادت کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ بعض ممالک ایران اور امریکا کے درمیان براہ راست رابطے میں مصروف ہیں اور امید ظاہر کی کہ صورتحال بہتر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بغیر بمباری کے مسئلہ حل ہو گیا تو انہیں بے حد خوشی ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں