نان ننگ (شِنہوا) جنوبی چین کے گوانگ شی ژوانگ خود مختار خطے کے ہوان جیانگ ماؤنان خودمختار کاؤنٹی میں ایک پک اپ ٹرک کے دریا میں گرنے کے بعد لاپتہ ہونے والے تمام 10 افراد کو تلاش کر لیا گیا ہے اور ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
مقامی حکام نے منگل کو بتایا کہ یہ حادثہ ہفتے کی رات اس وقت پیش آیا جب 15 افراد کو لے جانے والا ایک پک اپ ٹرک ہوان جیانگ کے قصبے لویانگ میں سیلابی پل عبور کرتے ہوئے پانی میں گر گیا۔ حادثے کے بعد 5 افراد کو بچا لیا گیا تھا جبکہ 10 افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔
حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات ابھی جاری ہیں۔


