امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے امریکی صدر ٹرمپ سے ایران کیخلاف جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ بے مقصد ہے اور اس کے اثرات براہِ راست امریکی عوام پر پڑ رہے ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حکومت کو جنگی اخراجات کے بجائے اندرونی مسائل، خاص طور پر مہنگائی اور معیشت پر توجہ دینی چاہئے۔
دوسری جانب امریکی سینیٹر ٹیمی بالڈون نے بھی صدر کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے کیلئے قرارداد پیش کی ہے، انہوں نے کہا کہ اس جنگ سے امریکی عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا بلکہ مہنگائی میں اضافہ اور خاندانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔


