بالی ووڈ فلم حق کے ہدایتکار سپرن ورما نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کی مرکزی اداکارہ یامی گوتم نے اپنے کردار شازیہ بانو کو حقیقت کے قریب لانے کیلئے باقاعدہ طور پر قرآن پاک کا مطالعہ کیا اور اسے سمجھنے کی کوشش کی۔
ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ فلم کی تیاری کے دوران یامی گوتم نے اپنے کردار کی گہرائی کو سمجھنے کیلئے قرآن پاک سے رہنمائی لی اور اس پورے عمل میں انہیں تقریبا چار ماہ لگے۔
ہدایتکار کے مطابق فلم میں قرآن پاک کے حوالہ جات بھی شامل کئے گئے ہیں اسلئے فلم کا اختتام لفظ اقراء پر کیا گیا ہے، میں نے چاہا کہ فلم حق کے ذریعے ناظرین تک زیادہ مستند اور درست معلومات پہنچائی جائیں، فلم کی تیاری کے دوران تقریبا ڈیڑھ سال تک اسلامی قوانین اور سماجی پہلوئوں پر کام کیا گیا، وہ فلم میں تین طلاق جیسے موضوعات سے متعلق پائی جانیوالی غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہتے تھے جبکہ مہر کے تصور کو بھی ایک سماجی معاہدہ کے طور پر اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی۔


