ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.33 فیصد کمی کے باوجود سالانہ شرح بڑھ کر 13.98 فیصد پر پہنچ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے تک ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 12.16 فیصد تھی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9اشیاء سستی اور 23کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ایک ہفتے میں آلو 3.13فیصد، بریڈ 0.91فیصد اور کوکنگ آئل 0.69فیصد مہنگا ہوا،جبکہ انڈے، مٹن، چکن اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر 27.65فیصد اور پیاز 9.35فیصد سستی ہوئی جبکہ ڈیزل، ایل پی جی، آٹے اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔


