مظفرآباد (لارڈ میڈیا) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مجھے وزیراعظم سے کوئی شکایت نہیں، اصل لڑائی ان کے خاندان کے درمیان ہے۔ آزاد کشمیر باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا ایک خاص حصہ منصوبے ناکام کرتا ہے اور اپوزیشن سمیت اتحادیوں سے لڑانا چاہتا ہے۔ بلاول نے کہا کہ وہ اسلام آباد میں بیٹھے اتحادی ہیں اور ان کے ووٹ چوری کیے جا رہے ہیں، کارکنوں کو شہید کیا جا رہا ہے اور ایم این اے پر حملے ہو رہے ہیں۔
بلاول نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی لڑائی تو ہوتی رہتی ہے مگر اصل لڑائی اسلام آباد اور لاہور میں ہے، جس کی وجہ سے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ پچاس دن تک انٹرنیٹ بند ہو، کشمیر کی تاریخ میں ایسا سخت وقت نہیں آیا۔
نئے صوبوں کے معاملے پر بلاول نے کہا کہ یہ تجویز تب ہوگی جب بنیادی حقوق موجود ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک ہے تو الیکشن بھی ایک ہی دن ہونے چاہیے تھے، تاریخ میں پہلی بار چھ مرحلوں میں الیکشن ہوئے۔ بلاول نے ن لیگ کی حکومت سازی کی کوششوں اور انتخابی شفافیت پر بھی تنقید کی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر ن لیگ ہم سے لڑائی چھیڑنا چاہتی ہے تو چھیڑے، وہ چاہتے ہیں کہ انہیں حکومت سے آزاد کیا جائے۔ بلاول نے کہا کہ ہمیں یہ دھاندلی اور خونی الیکشن نامنظور ہیں۔


