ہومUncategorizedسندھ کو مزید صوبوں میں تقسیم نہیں کیا جاسکتا، وزیراعلیٰ مراد علی...

سندھ کو مزید صوبوں میں تقسیم نہیں کیا جاسکتا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

کراچی (لارڈ میڈیا) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کو مزید صوبوں میں تقسیم نہیں کیا جاسکتا کیونکہ صوبائی اسمبلی سندھ کی تقسیم کے خلاف کئی متفقہ قراردادیں منظور کر چکی ہے۔

مراد علی شاہ نے مائننگ ٹیکنیکل کانفرنس 2026 میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کا واضح طریقہ کار موجود ہے جس کے تحت متعلقہ صوبائی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت سے قرارداد کی منظوری لازمی ہے۔

انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ بیان سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ سندھ اسمبلی کئی مرتبہ سندھ کی تقسیم کے خلاف قراردادیں منظور کرچکی ہے، اگر کبھی اس مؤقف میں کوئی تبدیلی آئی جو نظر نہیں آرہی تو بات کی جاسکتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبوں کی تقسیم پر لاشیں نہیں گرنے دیں گے، سندھ کو مزید صوبوں میں تقسیم نہیں کیا جاسکتا، سندھ کے عوام کو پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ صوبے کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں