کراچی (لارڈ میڈیا): ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4300 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 687 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 43 ڈالر کم ہوکر 4050 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔


