ہومتازہ ترینسعودی عرب کی اسلام قبول کرنے والوں کے لیے ڈیجیٹل کارڈ سروس...

سعودی عرب کی اسلام قبول کرنے والوں کے لیے ڈیجیٹل کارڈ سروس متعارف

ریاض (لارڈ میڈیا): سعودی عرب نے اسلام قبول کرنے والے افراد کے لیے ایک نئی ڈیجیٹل کارڈ سروس متعارف کرائی ہے۔ سعودی وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کی جانب سے شروع کی گئی اس سروس کے تحت اسلام قبول کرنے کے عمل کو ڈیجیٹل بنایا گیا ہے تاکہ درخواست سے منظوری تک کے تمام مراحل کو آسان بنایا جا سکے۔

حکام کے مطابق، یہ سروس اسلام قبول کرنے والے افراد کو محفوظ، آسان اور قابلِ تصدیق دستاویز فراہم کرے گی، جو سرکاری سطح پر تسلیم کی جائے گی۔ یہ کارڈ سعودی عرب کی سرکاری ایپ ‘توکلنا’ کے ساتھ منسلک ہوگا اور منظوری کے بعد خودکار طریقے سے صارف کے اکاؤنٹ میں ظاہر ہوگا۔

کارڈ پر ایک خصوصی کیو آر کوڈ موجود ہوگا، جسے اسکین کر کے اس کی اصلیت کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔ سعودی حکام نے بتایا کہ یہ سہولت سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے تعاون سے فراہم کی جا رہی ہے تاکہ جاری کیے گئے کارڈز کی اصلیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزارت اسلامی امور کے مطابق، اس اقدام سے نہ صرف سرکاری ریکارڈ کو بہتر بنایا جائے گا بلکہ مستقبل کی منصوبہ بندی اور پالیسی سازی میں بھی مدد ملے گی۔ سعودی عرب گزشتہ چند برسوں سے مسلمانوں کے لیے مختلف ڈیجیٹل سہولیات متعارف کروا رہا ہے جیسے کہ ‘نسک’ پلیٹ فارم اور ‘مکہ روٹ’ منصوبہ۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں