کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ نادیہ خان نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر فیصل راؤ کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کر کے قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا۔ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں پھیل رہی تھیں کہ نادیہ خان اور فیصل راؤ کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔
نادیہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے بعد سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ مداح اسے ایک خاموش پیغام قرار دے رہے ہیں کہ ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔
نادیہ خان کی شادی جنوری 2021 میں فیصل راؤ سے ہوئی تھی اور وہ دونوں کراچی میں مقیم ہیں۔ نادیہ خان سوشل میڈیا پر متحرک ہیں، مگر وہ اپنی ذاتی زندگی کی زیادہ تفصیلات شیئر نہیں کرتیں۔
نادیہ خان ڈراموں میں اپنی اداکاری کے علاوہ بے باک تبصروں اور شوبز معاملات پر کھل کر رائے دینے کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ ان کا یوٹیوب چینل "آؤٹ اسٹائل ود نادیہ” کافی مقبول ہے۔


