ہومتازہ ترینعازمین حج کی پاسپورٹ تجدید میں فوری سہولت فراہم کر دی

عازمین حج کی پاسپورٹ تجدید میں فوری سہولت فراہم کر دی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کے عازمین کے لیے پاسپورٹ کی قبل از وقت تجدید کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ وزارت کی درخواست پر پاسپورٹ آفس نے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2027 کے لیے پاکستانی پاسپورٹ کا 16 نومبر 2027 تک کارآمد ہونا لازمی ہے۔ اسی مقصد کے تحت پاسپورٹ دفاتر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عازمین کی تجدید کی درخواستیں ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں۔
ترجمان نے کہا کہ عازمین حج پاسپورٹ رولز 3(c)کے تحت مقررہ مدت سے پہلے بھی تجدید کرا سکیں گے۔
ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر اور بیرون ملک پاکستانی مشنز میں قائم دفاتر کو بھی فوری تجدید کی ہدایات دی گئی ہیں۔
وزارت نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ 16 نومبر 2027 تک مؤثر پاسپورٹ تیار رکھیں، کیونکہ کارآمد پاسپورٹ کے بغیر حج 2027 کے لیے کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں