ہومقومی ہاکی ٹیمدیگر کھیلامریکا میں انگلش ٹیم کا سامان چوری، 2 افراد گرفتار

امریکا میں انگلش ٹیم کا سامان چوری، 2 افراد گرفتار

امریکا (لارڈ میڈیا): امریکا میں فیفا ورلڈکپ کے دوران انگلینڈ کی ٹیم کا سامان چوری کرنے کے الزام میں دو افراد پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مصطفیٰ سالک اور عرفان کمال پر چوری شدہ سامان رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ چوری ہونے والے سامان کی مالیت تقریباً 18 ہزار ڈالر ہے، جس میں انگلینڈ ٹیم کی کٹ اور دیگر آلات شامل تھے۔ یہ سامان فلوریڈا میں انگلینڈ کے تربیتی کیمپ سے کینساس سٹی میں قائم ورلڈ کپ بیس تک منتقل کرنے کے دوران چوری ہوا۔ امریکی ریاستی قانون کے تحت اس جرم کی سزا زیادہ سے زیادہ سات سال قید ہو سکتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں