ہومUncategorizedسندھ میں 5 ہزار ٹوائلٹس کی تعمیر مکمل

سندھ میں 5 ہزار ٹوائلٹس کی تعمیر مکمل

کراچی (لارڈ میڈیا): سندھ کے 7 اضلاع کے دیہی علاقوں میں 5 ہزار ٹوائلٹس کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔ دیہی علاقوں میں ٹوائلٹس کی عدم موجودگی ہمیشہ سے ایک بڑا مسئلہ رہی ہے، جہاں صفائی اور پردے کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث کئی مسائل پیدا ہوتے تھے۔

فلاحی ادارے کی جانب سے یہ منصوبہ لاڑکانہ کے گوٹھ رتوکوٹ میں شروع کیا گیا، جس کے تحت پختہ ٹوائلٹس کی تعمیر کی گئی۔ اس اقدام سے لوگوں کو سکھ کا سانس ملا۔

یہ منصوبہ لاڑکانہ کے پسماندہ علاقوں سے شروع ہوکر سندھ کے 7 اضلاع تک پھیل گیا اور اب تک 5 ہزار سے زائد ٹوائلٹس تعمیر کیے جاچکے ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ٹوائلٹس کی تعمیر سے خواتین، بزرگوں اور بچوں کو خاصی سہولت ملی ہے، ساتھ ہی صفائی کی صورتحال میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں