ہومقومی ہاکی ٹیمدیگر کھیلفیفا ورلڈکپ: میکسیکن فین کا رپورٹر کو بوسہ، ویڈیو وائرل

فیفا ورلڈکپ: میکسیکن فین کا رپورٹر کو بوسہ، ویڈیو وائرل

گواڈالاہارا (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈکپ 2026 کے دوران میکسیکو میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب ایک میکسیکن خاتون فین نے جنوبی کوریائی رپورٹر کو لائیو نشریات کے دوران بوسہ دیا۔ یہ واقعہ جنوبی کوریا اور جمہوریہ چیک کے میچ سے قبل پیش آیا اور ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون پیچھے سے آئیں، رپورٹر کو گلے لگایا اور اس کے گال پر بوسہ دے کر چلی گئیں۔ رپورٹر ابتدا میں حیران ہوا، مگر مسکراتے ہوئے ہسپانوی زبان میں ‘شکریہ’ کہا۔

اس واقعے پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے۔ کچھ صارفین نے اسے ورلڈ کپ کے دوستانہ ماحول کی عکاسی کہا جبکہ دیگر نے رضامندی کے اصول پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا اقدام کسی مرد کی جانب سے ہوتا تو ردعمل مختلف ہو سکتا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں