اسلام آباد (لارڈ میڈیا): مشیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مہاجرین کی نشستوں میں ردوبدل کا اختیار صرف کشمیر کی اسمبلی کے پاس ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں الیکشن ہونے جا رہا ہے اور وہاں کے منتخب نمائندے آئینی حدود میں رہتے ہوئے فیصلے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مہاجرین کی نشستیں بڑھانے یا کم کرنے کا انتظامی فیصلہ ممکن نہیں ہے۔
رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ اس معاملے پر آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ اپنی رائے دے چکی ہے، جس کے بعد کوئی تبدیلی ممکن نہیں ہے۔
مزید برآں، انہوں نے پی ٹی آئی کا مؤقف بھی بیان کیا، کہ ان کا مقصد صرف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے میرے سامنے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سہیل آفریدی نے ملاقات کے دوران صرف خیبر پختونخوا کے مسائل اور عوامی امور پر گفتگو کی تھی۔


