ہومUncategorizedہنزہ کی ترقی کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔ خرم دستگیر

ہنزہ کی ترقی کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔ خرم دستگیر

ہنزہ (لارڈ میڈیا): پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے ہنزہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 5 سال میں ہنزہ کو کراچی جیسا بنانا ہے یا لاہور جیسا؟ اس کا فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔ انہوں نے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سڑکیں وہی بنائیں گے جنہوں نے ماضی میں شاہراہوں کا جال بچھایا۔

خرم دستگیر نے مزید کہا کہ جی بی سے بلوچستان تک ہر منصوبے پر شیر کا نشان ہے۔ اس موقع پر ن لیگ کے عابد شیر علی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے عوام کو نواز شریف چاہیے، جو ان کی خوشحالی کا ضامن ہے۔

دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم نے پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان میں اتحاد کی پیشکش کی، تاہم پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے ایم ڈبلیو ایم کے نشان پر انتخابات میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ ہمیں یہ سوچنے پر مجبور نہ کریں کہ ہمارا سسٹم میں رہنے کا کیا فائدہ؟ ورنہ ہم اسمبلیوں اور سینیٹ سے بھی باہر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں