ہومUncategorizedوزیراعظم اور بل گیٹس کی نیو یارک میں اہم ملاقات

وزیراعظم اور بل گیٹس کی نیو یارک میں اہم ملاقات

نیو یارک (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے نیو یارک میں گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے گیٹس فاؤنڈیشن کی ٹیم کے حالیہ دورۂ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے پولیو کے خاتمے، ماں و بچے کی صحت، غذائیت، حفاظتی ٹیکہ جات، ڈیجیٹلائزیشن اور مالیاتی شمولیت کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہا۔

وزیراعظم نے پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور گیٹس فاؤنڈیشن کی معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ذاتی عزم کا بھی اظہار کیا۔

بل گیٹس نے وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی پولیو کے خاتمے کے لیے کوششوں کو سراہا اور پولیو ویکسینیشن پروگرام پر وزیراعظم کی رہنمائی کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے گیٹس فاؤنڈیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے صحت، زراعت، ڈیجیٹل جدت اور مصنوعی ذہانت میں تعاون کو وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے زرعی شعبے میں اصلاحات جیسے جدت، بایوٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت پیدا کرنے کی صلاحیت پر توجہ دی۔ دونوں رہنماؤں نے زرعی ٹیکنالوجیز کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے پاکستان کی پائیدار ترقی اور سماجی شعبوں میں بہتری کے لیے شراکت داری کی مزید مضبوطی اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں