ہومUncategorizedامریکی جریدے نے مکہ معاہدے کو نئے مضبوط دفاعی صنعتی مرکز کی...

امریکی جریدے نے مکہ معاہدے کو نئے مضبوط دفاعی صنعتی مرکز کی بنیاد قرار دے دیا

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ نے مکہ معاہدے کو پاکستان کی عسکری مہارت، سعودی مالی وسائل اور ترک دفاعی صنعت کے امتزاج سے ایک مضبوط دفاعی صنعتی مرکز کی بنیاد قرار دیا ہے۔ جریدے کے مطابق یہ معاہدہ گہرے سفارتی اور عسکری اثرات کے ساتھ ایک مربوط دفاعی صنعتی نظام کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان عالمی دفاعی منڈی میں ابھرتی ہوئی طاقت ہے اور زمینی، بحری اور فضائی دفاعی نظام کی مکمل رینج برآمد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان کی بکتر بند گاڑیوں، ہتھیاروں اور گولہ بارود کی پیداوار کو سعودی مالی وسائل اور ترک ٹیکنالوجی کے ساتھ اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان کی اہم صلاحیتوں میں مینٹیننس اور لاجسٹک سپورٹ شامل ہیں، جو دفاعی نظام کو طویل عرصے تک فعال رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ نیشنل انٹرسٹ نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صنعت اعلیٰ معیار، بڑے پیمانے پر پیداوار اور کم لاگت کے ساتھ عالمی منڈی کو زمینی، بحری اور فضائی دفاعی نظام فراہم کر رہی ہے۔

ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بکتر بند گاڑیاں، پاکستان ایئرو ناٹیکل کمپلیکس جنگی و تربیتی طیارے اور یو اے ویز، جبکہ کراچی شپ یارڈ جنگی بحری جہاز تیار کر رہا ہے۔ مکہ دفاعی معاہدہ سعودی سرمایہ کاری، ترک اعلیٰ ٹیکنالوجی اور پاکستان کی دفاعی پیداواری صلاحیتوں کو یکجا کرکے مشترکہ دفاعی برآمدی بنیاد کی تشکیل کر سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں