ہومUncategorizedامریکا طویل عرصے سے انٹیلی جنس کی ناکامیوں کی وجہ سے غلط...

امریکا طویل عرصے سے انٹیلی جنس کی ناکامیوں کی وجہ سے غلط اندازے لگاتا رہا ہے، عباس عراقچی

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا طویل عرصے سے انٹیلی جنس کی ناکامیوں کی وجہ سے غلط اندازے لگاتا رہا ہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف جنگ کو انٹیلی جنس ناکامی کی واضح مثال قرار دیا ہے۔

عباس عراقچی نے ایک پیغام میں کہا کہ آبنائے ہرمز کے معاملے میں بھی بڑی غلط فہمی یا غلط اندازے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے جعلی خبروں سے زیادہ خطرناک جعلی انٹیلی جنس کو قرار دیا اور کہا کہ اللہ پر بھروسہ کرتے ہیں جو سب سے زیادہ طاقتور ہے۔

عباس عراقچی نے فرانس اور دیگر مغربی ممالک کی منافقت پر بھی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ممالک ایران میں داخلی مسائل پر تو تنقید کرتے ہیں، لیکن مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کوئی اقدام نہیں کرتے۔

عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ فرانس جیسے ممالک کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون پر لیکچر دینا بند کر دینا چاہیے، ان کی منافقت واضح ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں