ڈارون (لارڈ میڈیا): آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل مکمل ہوگیا، جہاں بنگلادیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنائے۔
مومن الحق 35 اور تنزید حسن 32 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ بنگلادیش کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 102 رنز درکار ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 198 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اسٹیو اسمتھ 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے پیسر حسن محمود نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین کارکردگی دکھائی اور 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ تسکین احمد اور عبادت حسین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


