اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارتِ پارلیمانی امور نے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد سمری ارسال کر دی ہے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ سینیٹ کا اجلاس 14 اگست کو شام 4 بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے ہوگا۔
طارق فضل چوہدری نے اس تاثر کی تردید کی کہ پیپلزپارٹی سے اختلافات اجلاس بلانے میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے باعث اجلاس بلانے میں کوئی تاخیر نہیں ہو رہی اور حکومت کا کسی بھی اتحادی جماعت سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حکومتی اتحادیوں اور اپوزیشن سے مشاورت کے بعد اجلاسوں کی تاریخ کا تعین کیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے چیف وہپس سے الگ الگ ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں۔


