کراچی (لارڈ میڈیا): عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونے کے دام 460436 روپے پر آگئے ہیں۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے کم ہو کر 394749 روپے ہوگئی۔
گزشتہ سات روز میں فی تولہ سونے کی قیمت 36 ہزار روپے بڑھ گئی تھی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 175 روپے کی کمی سے 6936 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کی کمی سے 4380 ڈالر پر آگئی ہے۔


