ہومUncategorizedایران کرکٹ ایسوسی ایشن کا پی سی بی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کا پی سی بی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

لاہور (لارڈ میڈیا) ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے لاہور میں پی سی بی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کی گئی۔ وفد نے قذافی اسٹیڈیم، کرکٹ میوزیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا بھی دورہ کیا۔

ایرانی وفد نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی تربیتی سہولیات کا جائزہ لیا اور پی سی بی کے ساتھ کرکٹ کے فروغ اور باہمی تعاون پر بات چیت کی۔ دونوں اداروں نے جونیئر اور سینئر کرکٹرز کی ضروریات کی نشاندہی پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستانی کوچز کی جانب سے ایرانی جونیئر اور سینئر ٹیموں کو کوچنگ تجربہ اور مہارت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں