ہومUncategorizedضم قبائلی اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز کے خاتمے کی منظوری

ضم قبائلی اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز کے خاتمے کی منظوری

پشاور (لارڈ میڈیا) خیبر پختونخوا حکومت نے ضم قبائلی اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن کو صوبائی ٹیکسوں میں استثنیٰ دینے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ وزیر اطلاعات شفیع اللہ جان نے بتایا کہ صوبائی کابینہ نے سابق فاٹا، پاٹا اور ملاکنڈ ڈویژن میں سروس فراہم کنندگان کو خدمات پر سیلز ٹیکس اور وہاں قائم صنعتوں کو ودہولڈنگ سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ نے احساس نوجوان پروگرام کے حجم کو 3 ارب روپے سے بڑھا کر 5 ارب روپے کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ یکم ربیع الاول سے صوبے بھر میں سرکاری طور پر عشرہ رحمت للعالمینﷺ کے انعقاد اور اس کے پروگرامات کے شیڈول کی منظوری بھی دے دی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ نے مختلف اضلاع میں اسکولوں اور کالجز کے لئے فنڈز اور پانچویں جماعت تک سمسٹر کے مطابق جیکٹڈ نصابی کتب کے نظام کی منظوری دی ہے۔

شفیع اللہ جان کے مطابق کابینہ نے نویں سے بارہویں جماعت تک طلبہ کو سو فیصد مفت نصابی کتب فراہم کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ مزید برآں، کابینہ نے خیبر پختونخوا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی بل سال 2026 کو قانون سازی کے لئے منظور کر لیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں