کراچی (لارڈ میڈیا) میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی عامر فاروقی کی زیر صدارت تحقیقاتی ٹیم کا تیسرا اجلاس پونے چار گھنٹے جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوا۔
اجلاس میں کیس میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور تحقیقاتی ٹیم نے پیشرفت رپورٹ ڈی آئی جی عامر فاروقی کو پیش کی۔ ذرائع کے مطابق، تحقیقاتی ٹیم نے ڈی ایس پی ارشد آفریدی اور ایس ایچ او کامران قریشی کے بیانات بھی ریکارڈ کئے۔ اجلاس کے بعد ڈی آئی جی عامر فاروقی تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ جائے حادثہ روانہ ہوگئے، جہاں ٹیم نے جائے وقوعہ اور مشتبہ گیسٹ ہاؤس کا جائزہ لیا۔
تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی عامر فاروقی نے میر رضا کیس کی تفتیش پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور میڈیا کو بعد میں تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔


