ہومUncategorizedفیصل آباد میں ستھرا پنجاب کی ناقص کارکردگی، ورکرز تنخواہوں اور طبی...

فیصل آباد میں ستھرا پنجاب کی ناقص کارکردگی، ورکرز تنخواہوں اور طبی سہولیات سے محروم

فیصل آباد (لارڈ میڈیا) ستھرا پنجاب کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں جہاں ورکرز کی تنخواہوں میں کٹوتی اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کچرا اٹھانے کے بجائے ورکرز اپنی تنخواہوں اور بنیادی سہولیات کے لیے پریشان ہیں۔

ورکرز نے بتایا کہ ان سے مکمل ڈیوٹی لی جاتی ہے لیکن تنخواہ پوری نہیں دی جاتی جبکہ افسران چھٹی کے وقت اچانک نگرانی کے لیے آ جاتے ہیں۔

ورکر بابا لطیف نے کہا کہ کئی ورکرز کی چار سے چھ دیہاڑیاں کاٹ لی گئی ہیں اور گزشتہ سال نومبر سے کنٹریبیوشن بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

ورکرز کا کہنا ہے کہ ہزاروں ملازمین میڈیکل سہولت سے محروم ہو چکے ہیں اور تنخواہوں میں فی ورکر تقریباً دس ہزار روپے تک کٹوتی کی جا رہی ہے۔

ورکرز نے الزام لگایا کہ ناقص انتظامیہ کی کارکردگی کی وجہ سے فیصل آباد میں صفائی کی صورتحال بھی خراب ہو چکی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں