ہومUncategorizedخیبرپختونخوا نے احساس نوجوان پروگرام کے لیے 5 ارب روپے کی منظوری...

خیبرپختونخوا نے احساس نوجوان پروگرام کے لیے 5 ارب روپے کی منظوری دے دی

پشاور (لارڈ میڈیا) خیبرپختونخوا کابینہ نے احساس نوجوان پروگرام کے لیے 5 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے، جو پہلے 3 ارب روپے تھی۔ ضم اضلاع کے ماڈل اسکولوں کے لیے 18 کروڑ 87 لاکھ روپے اور چترال کے لینگ لینڈ اسکول اینڈ کالج کے لیے 6 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔

کابینہ نے اسکول سے باہر بچوں کے لیے مختلف محکموں کے درمیان مفاہمتی یادداشت اور اساتذہ تقرری و خدمات کی مستقلی کے لیے بل 2026 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت عارضی اساتذہ کی خدمات مستقل کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ فاٹا اور پاٹا میں سروس فراہم کنندگان کو سروسز سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی منظوری دی گئی۔ وزیر اطلاعات شفیع جان نے بتایا کہ 21 مستحق مریضوں کے لیے مالی معاونت کی منظوری کے ساتھ خیبرپختونخوا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی بل 2026 بھی منظور کر لیا گیا۔

شفیع جان نے کہا کہ کابینہ نے خیبرپختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ سسٹم کمپنی کے سی ای او کی تقرری کے علاوہ 114 ہاؤس جاب سلاٹس کے قیام اور ہاؤس افسران و ٹرینی میڈیکل افسران کے وظائف میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی۔

باجوڑ میں دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے ورثا کو ایک کروڑ روپے جبکہ زخمیوں کو 25 لاکھ روپے معاوضہ ملے گا۔ عمومی معاوضہ پیکج میں جاں بحق افراد کے ورثا کا معاوضہ 50 لاکھ اور شدید زخمیوں کا 15 لاکھ روپے کر دیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں