اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور ناروے کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نارویجن کمپنیوں کو تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
وزیراعظم نے فلسطین کی حمایت پر ناروے کے اصولی مؤقف کو سراہتے ہوئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ ناروے کے وزیر خارجہ نے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کی تعریف کی۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی پیش کی۔


