ہومUncategorizedپاک بحریہ نے کے ٹو ایئرویز کے طیارے کا بلیک باکس ڈھونڈ...

پاک بحریہ نے کے ٹو ایئرویز کے طیارے کا بلیک باکس ڈھونڈ لیا

کراچی (لارڈ میڈیا) پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں حادثے کا شکار ہونے والے کے ٹو ایئرویز کے کارگو طیارے کا بلیک باکس ڈھونڈ لیا۔ بلیک باکس کا سراغ سمندر کی 3 ہزار 200 میٹر گہرائی میں دو ماہ کے پیچیدہ سرچ آپریشن کے دوران لگایا گیا۔

یہ حادثہ 7 جولائی کو پیش آیا جب بوئنگ 737 کارگو طیارہ شارجہ سے کراچی آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔ حادثے سے قبل عملے نے نیوی گیشن سسٹم میں خرابی کی اطلاع دی تھی اور طیارے کی غیر معمولی حرکت کی نشاندہی کی تھی۔ اس کے بعد طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا۔

حادثے میں عملے کے پانچ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ پاک بحریہ نے بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ سے تقریباً 53 ناٹیکل میل جنوب میں سرچ آپریشن شروع کیا اور جدید آلات کی مدد سے بلیک باکس کا سراغ لگایا۔

بحریہ کے حکام نے بتایا ہے کہ بلیک باکس کی معلومات بیورو آف ایئر سیفٹی انویسٹی گیشن کے حوالے کر دی گئی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں