ہومUncategorizedشمالی کوریا کا ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا کا ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ

پیانگ یانگ (لارڈ میڈیا) شمالی کوریا نے مبینہ طور پر ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جسے کم جونگ اُن نے دشمن کے لیے ناقابل علاج درد سر قرار دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے اتوار کو بحیرہ جاپان میں دو میزائلوں کا تجربہ کیا، جن میں سے ایک نے 440 کلومیٹر اور دوسرے نے 590 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے نے نئے ہتھیاروں کے کامیاب تجربے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کم جونگ اُن نے اپنی بیٹی کے ہمراہ اس تجربے کا مشاہدہ کیا۔ جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ پہلے میزائل نے تقریباً 450 کلومیٹر تک پرواز کی اور ممکنہ طور پر یہ ‘ہواسونگ-11’ میزائل سیریز سے تعلق رکھتا تھا۔

شمالی کوریا نے ہتھیار کی قسم یا تجربے کی دیگر تفصیلات کا ذکر نہیں کیا تاہم امریکی اور جنوبی کورین میڈیا نے ماہرین کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ہائپرسونک میزائل کا تجربہ ہے۔

کم جونگ اُن نے کہا کہ انتہائی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ ریاست کی جنگی تیاری اور مسلح افواج کی مستقبل کی ترقی کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن عسکری ٹیکنالوجی کے میدان میں اس پیشرفت کے معنی بہتر طور پر سمجھ جائے گا اور اس کامیاب تجربے سے دشمن کے لیے ناقابل علاج درد سر پیدا ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں