ہومUncategorizedپیٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا، حافظ نعیم

پیٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا، حافظ نعیم

کراچی (لارڈ میڈیا): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم لیوی کا فیصلہ ہر صورت واپس لیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مخصوص ٹولہ ملک کو لوٹ رہا ہے، تاہم اگر نوجوان باہر نکل آئے تو یہ لوگ چپلیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوں گے۔

انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر پٹرولیم لیوی اور بھتہ ختم نہ کیا گیا تو تحریک حکومت کے گھیراؤ تک پہنچ جائے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کل کراچی میں تاریخی جلسہ ہوگا، جبکہ پرسوں لاہور میں بڑا جلسہ کیا جائے گا، اس کے بعد مردان اور پشاور میں جلسے ہوں گے اور پھر دوبارہ اسلام آباد کا رخ کیا جائے گا۔

انہوں نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایک نام نہاد میٹنگ میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، تاہم کسی صورت لاک ڈاؤن نہیں چلنے دیا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے وزیراعظم شہباز شریف سے سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سود کی لعنت معیشت کو تباہ کر رہی ہے اور سود کے خاتمے سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں