نیویارک (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو شکست دے کر دوسری بار ورلڈکپ جیت لیا۔ اسپین نے ارجنٹینا کو 0-1 سے ہرا کر 16 برس بعد چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
فائنل مقابلہ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے ختم ہوا جبکہ اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں اسپینش کھلاڑی فیرن ٹوریس نے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔
ورلڈکپ جیتنے پر اسپین کی ٹیم کو 5 کروڑ ڈالر کی انعامی رقم ملی جبکہ رنر اپ ٹیم ارجنٹینا کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز دیے گئے۔
تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم انگلینڈ کو 2 کروڑ 90 لاکھ اور چوتھے نمبر کی ٹیم فرانس کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ملے۔
اعلامیے کے مطابق 2026 فیفا ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔ اس سے قبل 2022 کے ورلڈ کپ میں 44 کروڑ ڈالرز تقسیم کیے گئے تھے۔


