واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکہ نے ایران تنازع کے سفارتی حل کی تیاری کا عندیہ دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے لبنان کے صدر سے ملاقات میں کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ سفارتی حل کے لیے تیار ہے۔ پاکستان بھی فریقین پر زور دے رہا ہے کہ تنازع کا واحد حل مذاکرات اور سفارتکاری میں ہی ممکن ہے۔
مارکو روبیو نے مزید بتایا کہ عراق میں امریکی فوجی کی ہلاکت ایک حادثہ تھی، جو گرے ہوئے ایرانی ڈرون کو سنبھالتے وقت پیش آئی۔ ان کے مطابق ایرانی میزائل اردن کے فضائی دفاع کو عبور کرنے میں کامیاب ہوا۔
دوسری جانب، ترجمان سینٹ کام نے کہا کہ ایران کے خلاف مسلسل نویں رات فضائی حملے مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ان حملوں میں ایرانی فوجی کمانڈ مراکز، فضائی دفاع اور ساحلی نگرانی کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔


