ہومUncategorizedپاکستان ہاکی ٹیم کی شکستوں پر کپتان کی قوم سے معذرت

پاکستان ہاکی ٹیم کی شکستوں پر کپتان کی قوم سے معذرت

لاہور (لارڈ میڈیا): ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کا مایوس کن سفر اختتام پذیر ہوا، آخری میچ میں بھی انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کپتان عماد شکیل بٹ نے قوم سے معذرت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر طویل پیغام جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرو لیگ کے نتائج ہمارے حق میں نہیں آئے، جس پر میں پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں۔

عماد بٹ نے کہا کہ شکست کا بوجھ دل پر لے کر سونا آسان نہیں ہوتا۔ ہم نے اپنی پوری صلاحیت کے مطابق بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن پیدا نہیں ہوتے بلکہ بنائے جاتے ہیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے پرو لیگ کے تمام 16 میچز میں شکست کھائی۔ پورے ایونٹ میں پاکستان نے 22 گول اسکور کیے جبکہ حریف ٹیموں نے 79 گول داغے۔

کپتان کا کہنا تھا کہ بہترین ٹیموں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانا ہوگا، جس کے لئے فیڈریشن اور حکومت کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں کھلاڑیوں کو سہولیات دلانے کے لئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔

عماد بٹ نے مزید کہا کہ ہم اکثر تربیتی کیمپ کے اعلان کے منتظر ہوتے ہیں، میں شکایت نہیں کر رہا بلکہ پاکستان کے کھلاڑیوں کی بہتری اور کھیل کے فروغ کا مطالبہ کر رہا ہوں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں