واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کی وارننگ دی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی طیاروں نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران کے میزائل اور ڈرون ذخائر، ساحلی ریڈار تنصیبات اور دیگر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مزید کہا کہ ایک وقت ایسا بھی آسکتا ہے جب مزید تحمل ممکن نہ رہے اور ہمیں وہ فوجی کارروائی مکمل کرنی پڑے جس کا آغاز کیا تھا۔ اس سے قبل، امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بھی اعلان کیا کہ امریکی افواج نے ایرانی جارحیت کے جواب میں ایران کے فوجی نگرانی کے نظام، مواصلاتی ڈھانچے، فضائی دفاعی تنصیبات اور ڈرون ذخیرہ گاہوں کو نشانہ بنایا ہے۔


