ہومUncategorizedسندھ میں پولیو وائرس کے خلاف اہم پیش رفت، 29 میں سے...

سندھ میں پولیو وائرس کے خلاف اہم پیش رفت، 29 میں سے 28 نمونے منفی

کراچی (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سندھ میں پولیو وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماحولیاتی نمونوں کے نتائج میں نمایاں بہتری آئی ہے، 29 میں سے 28 نمونے منفی رپورٹ ہوئے ہیں۔

مصطفی کمال نے کہا کہ اگست 2023 کے بعد منفی ماحولیاتی نمونوں کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ ہوئی ہے۔ کراچی ڈویژن میں پولیو وائرس کی گردش میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور 12 میں سے 11 ماحولیاتی نمونے پہلی بار منفی آئے ہیں۔

سندھ کے دیگر ڈویژنز میں بھی پہلی بار تمام 17 ماحولیاتی نمونے منفی رپورٹ ہوئے ہیں۔ مصطفی کمال نے بتایا کہ وائرس کے مکمل خاتمے کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، جس سے انسدادِ پولیو حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قمبر اور کشمور میں طویل عرصے بعد پولیو وائرس کی گردش کا خاتمہ خوش آئند پیش رفت ہے۔ بدین اور میرپورخاص میں مسلسل دوسرے ماہ ماحولیاتی نمونوں کا منفی آنا اہم کامیابی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جولائی 2026 کے دوران کراچی میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔ پولیو فری پاکستان کا عزم، ہر بچے کو پولیو سے تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں