ہومUncategorizedجھارکھنڈ میں بیٹے نے شراب نوشی پر ڈانٹنے پر باپ کو قتل...

جھارکھنڈ میں بیٹے نے شراب نوشی پر ڈانٹنے پر باپ کو قتل کردیا

بھارت (لارڈ میڈیا): بھارت کی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع بوکارو کے گاؤں کرپانی میں ایک 30 سالہ بیٹے نے اپنے باپ کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم ارجن کرمالی اپنے ماموں کے گھر سے تقریب میں شرکت کے بعد نشے کی حالت میں واپس آیا تھا۔

والد نے شراب نوشی پر ڈانٹنے پر ارجن نے غصے میں آ کر کلہاڑی سے باپ کے سر پر وار کر دیا، جس سے ان کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاندان میں شراب نوشی کی وجہ سے اکثر بدامنی ہوتی تھی اور ارجن کی بیوی بھی تشدد کی وجہ سے گھر چھوڑ چکی تھی۔ گاؤں کے لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں