ہومUncategorizedبلوچستان میں درختوں کی کٹائی پر ایک سالہ پابندی عائد

بلوچستان میں درختوں کی کٹائی پر ایک سالہ پابندی عائد

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): حکومت بلوچستان نے درختوں کی کٹائی پر ایک سال کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ صوبے بھر میں محفوظ درختوں کی کٹائی، جمع کرنے اور منتقل کرنے پر پابندی نافذ ہوگی۔ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

محکمہ جنگلات کے مطابق یہ پابندی بلوچستان فاریسٹ ایکٹ 2022 کے تحت عائد کی گئی ہے اور یہ پابندی ایک سال یا آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔ حکومت نے متعلقہ حکام کو نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں