ہومUncategorizedاداکارہ نرگس نے اپنی کمائی کو پاک قرار دے دیا

اداکارہ نرگس نے اپنی کمائی کو پاک قرار دے دیا

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستانی فلم اور تھیٹر کی سابق اداکارہ نرگس نے حالیہ انٹرویو میں اپنی شوبز زندگی اور مالی معاملات پر کھل کر گفتگو کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کیریئر کے آغاز سے ہی باقاعدگی سے زکوٰۃ ادا کرتی رہی ہیں، جس سے ان کی کمائی پاک ہو جاتی ہے۔

نرگس نے بتایا کہ 1992 سے آج تک وہ زکوٰۃ نکالے بغیر رقم گھر نہیں لے گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زکوٰۃ دینا نہ صرف دینی فریضہ ہے بلکہ اس سے کمائی میں برکت بھی پیدا ہوتی ہے۔

سابق اداکارہ نے فنی سفر کے بارے میں کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے پیشے کو سنجیدگی سے لیا اور ان کے کیریئر میں غیر مناسب پرفارمنس تلاش کرنا مشکل ہوگا۔

انہوں نے حالیہ حج کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ دورانِ طواف لوگوں کی محبت اور عزت نے انہیں جذباتی کر دیا تھا، جو ان کی زندگی کے یادگار لمحات میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ نرگس نے شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب لاہور میں اپنا کاروبار چلا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے بیان پر مختلف آراء سامنے آئی ہیں، کچھ نے ان کی مثبت تبدیلی کو سراہا جبکہ کچھ نے تنقید کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں