دہلی (لارڈ میڈیا): بھارتی کرکٹر نتیش کمار ریڈی نے افغانستان کے خلاف میچ کے بعد لائیو پریس کانفرنس اس وقت روکی جب ان کی والدہ کی کال آئی۔ نوجوان آل راؤنڈر نے صحافیوں سے معذرت کی اور فوراً کال اٹھائی۔
یہ واقعہ بھارتی ٹیم کی فتح کے بعد پیش آیا جب ریڈی میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ کال آنے پر انہوں نے مختصر تیلگو زبان میں گفتگو کی اور والدہ کو پانچ منٹ بعد دوبارہ کال کرنے کا کہا۔
نتیش کمار ریڈی کے اس معصوم انداز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’پریس کانفرنس انتظار کرسکتی ہے لیکن ماں کی کال نہیں۔‘


