ہومUncategorizedانگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، اولی رابنسن دوسرے ٹیسٹ سے باہر

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، اولی رابنسن دوسرے ٹیسٹ سے باہر

لندن (لارڈ میڈیا): انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں بڑا دھچکا لگا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر اولی رابنسن گھٹنے کی تکلیف کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ 32 سالہ رابنسن کو جمعہ کے روز ٹریننگ سیشن کے بعد دائیں گھٹنے میں درد محسوس ہوا جس کے بعد احتیاطی طور پر ان کا اسکین کرایا گیا۔ اسی انجری کے باعث انہیں دوسرے میچ سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اولی رابنسن نے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کو 115 رنز سے فتح دلائی تھی، جس میں انہوں نے مجموعی طور پر سات وکٹیں حاصل کیں جن میں پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں شامل تھیں۔ ان کی جگہ نئے کھلاڑی ہینری کروکومب کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بدھ سے دی اوول میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ ٹیم پہلے ہی کپتان بین اسٹوکس اور فاسٹ بولر گس ایٹکنسن کی خدمات سے محروم ہوچکی ہے جو ایک الگ معاملے کی انکوائری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں