ہومUncategorizedانشورنس منافع پر ٹیکس عائد کرنے کی تجاویز منظور

انشورنس منافع پر ٹیکس عائد کرنے کی تجاویز منظور

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انشورنس سے حاصل ہونے والے منافع پر ٹیکس عائد کرنے کی تجاویز منظور کر لی ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کو نئے کاروباری ماڈل کی طرف جانا ہوگا۔ سپر ٹیکس میں کمی کی گئی ہے اور فنانسنگ میں اضافہ کیا گیا ہے۔

کمیٹی کے اجلاس میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کا شق وار جائزہ لیا گیا اور ٹیکس قوانین، مالیاتی اصلاحات پر تفصیلی بحث ہوئی۔ ایف بی آر حکام نے کاروباری سرگرمیوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی طرف پیش رفت اور جدید ڈیجیٹل نظام کے نفاذ کی تفصیلات پیش کیں۔

لارج سکیل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن نے ریفنڈز کے مجوزہ نظام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صنعت پہلے ہی مالی دباؤ کا شکار ہے اور ڈبل ٹیکس ادا نہیں کرے گی۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ جو صنعتیں ڈیجیٹل نظام کا حصہ نہیں بنیں گی ان پر دو فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔ سات سال بعد میچور ہونے والی انشورنس پالیسیوں کو نئے ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

ٹیلی کام انڈسٹری نے ایف بی آر کے اہداف کو نشانہ بنایا جس پر چیئرمین کمیٹی نے ٹیلکوز سے ایڈوانس ٹیکس بڑھا کر آٹھ فیصد کرنے کی یقین دہانی مانگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں