ویلنگٹن (لارڈ میڈیا): نیوزی لینڈ کے معروف بیٹر کین ولیمسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی ان کے شاندار کیریئر کا اختتام ہو گیا۔ ولیمسن نے 110 ٹیسٹ، 175 ون ڈے اور 93 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔ وہ 2015 اور 2019 کے ورلڈکپ فائنل کھیلنے والی ٹیموں کا اہم حصہ رہے اور اپنی مستقل مزاجی و شاندار بیٹنگ کے باعث عالمی کرکٹ میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ تینوں فارمیٹس میں ولیمسن نے مجموعی طور پر 19,346 رنز اسکور کیے، اور ان کا شمار نیوزی لینڈ کرکٹ کے عظیم ترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔
کین ولیمسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی