ہومانٹرنیشنلامریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو متوقع

امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو متوقع

جنیوا (لارڈ میڈیا): امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو متوقع ہیں۔ امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق جنیوا میں جی سیون سمٹ کے آغاز سے قبل یہ دستخط ممکن ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ابتدائی مفاہمت طے پا چکی ہے جو آبنائے ہرمز کے فوری کھولنے اور 60 روزہ جنگ بندی پر مبنی ہے۔ پابندیوں میں نرمی ایران کے عملی اقدام سے مشروط ہوگی جبکہ جوہری مذاکرات جنگ بندی کے دوران جاری رہیں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مفاہمتی یادداشت میں امریکی فوجیوں کا انخلا، خلیج عمان سے ناکہ بندی کا خاتمہ اور ایرانی تیل پر پابندیوں کا اٹھانا شامل ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دی جائے گی جبکہ ایرانی سپریم لیڈر کی منظوری کا یقین ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور سفارتی رابطے جاری ہیں، لیکن ایران اپنی ریڈ لائنز پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں