کراچی (لارڈ میڈیا): قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ انہوں نے کراچی میں بلدیہ ٹاؤن اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر کہا کہ وہ کسی بھی حیثیت میں پاکستان کی خدمت کے لیے تیار ہیں اور اگر انہیں پاکستان ٹیم کے لیے ذمہ داری ملی تو وہ اسے بہترین طریقے سے نبھانے کی کوشش کریں گے۔
یونس خان نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کی ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے اور وہ یا کوئی اور جسے موقع ملے، پاکستانی بن کر خدمت کرے۔


