ہومUncategorizedاسحاق ڈار اور بلاول بھٹو میں گلگت بلتستان حکومت سازی پر اتفاق

اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو میں گلگت بلتستان حکومت سازی پر اتفاق

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کر کے گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق کیا ہے۔ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو کو مبارکباد دی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں سنگل لارجسٹ پارٹی، یعنی پیپلز پارٹی، ہی حکومت بنائے گی۔ مزید برآں، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے گلگت بلتستان کے امور پر مشترکہ طور پر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

وزیراعظم نے بھی گلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی پر صدر آصف زرداری کو مبارکباد دی تھی، جہاں انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بلاول نے بہتر انتخابی مہم چلائی۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 10 نشستیں حاصل کی ہیں، آزاد امیدواروں نے 7 نشستیں جیتی ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن کی 6 نشستیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی کا ہوگا جبکہ گورنر مسلم لیگ ن کا ہوسکتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے آئندہ چند روز میں گلگت بلتستان کے دورے کا بھی امکان ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں